ابنا: راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حبیب الرحمان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کیدوران سماعت، عدالت کے دو مرتبہ طلب کیے جانے کے باوجود، سابق صدر پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے پرویز مشرف سمیت کیس کے دیگر ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت تئیس اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف پر اس کے علاوہ ججوں کے حوالے سے بھی مقدمہ ہے جس میں ان کی ضمانت ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408781
راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔